Peterborough Women's Aid logo

The Dahlia Project (Urdu)

An Urdu version or our Dahlia Project services page

ہم مندرجہ ذیل سہولیات مہیا کر کے آپ کی مدد کر سکتے ہیں:

جذباتی مدد:

۰ماضی یا موجودہ زیادتی سے متعلق اور اگر مستقبل میں آپ کو کسی زیادتی کا خدشہ ہے۔

۰ اگر آپ اپنے بدسلوک ساتھی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں لیکن آپ الجھن، تنہائی، کم اعتمادی یا خوف محسوس کرتے ہیں۔

۰ اگر آپ اپنا تعلق چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں یا آپ اس تعلق اور اپنی برادری کی طرف سے اپنی حفاظت کے لیے پریشان ہیں تو ہم حفاظتی منصوبہ بندی میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

۰ دوسرے پیشہ وروں جیسے کہ سماجی خدمات، ملازمت کے مراکز، جی پی، اور کوئی بھی دوسری شامل ایجنسیوں سے بات کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں اور آپ کے وکیل بن سکتے ہیں۔

۰ ہم ۱۲ ہفتوں تک آپ کو مفت مشاورتی سیشنز مہیا کر سکتے ہیں۔

عدالتی مدد:

۰ ہم آپ کے ساتھ گھریلو زیادتی سے متعلق عدالت میں حاضر ہوسکتے ہیں، ہم وہاں ایک وکیل کی حیثیت سے موجود ہوں گے اور آپ کو اضافی جذباتی مدد مہیا کریں گے۔

۰ ہم گھریلو زیادتی کی وجہ سے آپ کی صورتحال سے متعلق دستاویزات پڑھنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

کثیر السانی:

۰ ہمارے کارکنان متعدد زبانیں بولنے کے اہل ہیں جیسے کہ اردو، پنجابی، میر پوری پہاڑی اور پوٹھوای۔

ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کو ماہرین کی مشاورت اور مدد ملے گی، جس میں آپ کی حفاظت کو ذہن میں رکھا جائے گا۔

Our services

We use cookies on our site.

By clicking "Allow cookies", you consent to our use of cookies.